چین میں 1ہزار 70فٹ بلند پہاڑ پر نصب لفٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

چین میں 1ہزار 70فٹ بلند پہاڑ پر  نصب لفٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہر انجینئرز نے چینی شہرژیانگ جیاجی میں 19ملین ڈالرز کی لاگت سے 1ہزار 70فٹ بلند پہاڑ پر لفٹ نصب کر دی ہے

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے پارک میں دنیا کی بلند ترین لفٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہر انجینئرز نے چینی شہرژیانگ جیاجی میں 19ملین ڈالرز کی لاگت سے 1ہزار 70فٹ بلند پہاڑ پر لفٹ نصب کر دی ہے جس میں سوار ہونے کے بعد 2منٹ کے اندر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچا جا سکتا ہے ۔پہاڑ میں نصب لوہے کے مضبوط پائپوں سے جڑی شیشے کی اس لفٹ میں بیک وقت 48افرادسوار ہوسکتے ہیں جو ناصرف اس دلکش وادی کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں بلکہ بلند پہاڑ کے انوکھے سفر کے مزے بھی لے سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں