جینیاتی تکنیک سے دنیا کی پہلی سفیدرنگ کی چھپکلی کی پیدائش
امریکی ماہرین نے جدید ترین اور تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی’’سی آر آئی ایس پی آر ، سی اے ایس نائن‘‘ المعروف ’’کرسپر‘‘ جینیاتی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی چھپکلی پیدا کی ہے
جارجیا(نیٹ نیوز)امریکی ماہرین نے جدید ترین اور تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی’’سی آر آئی ایس پی آر ، سی اے ایس نائن‘‘ المعروف ’’کرسپر‘‘ جینیاتی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی چھپکلی پیدا کی ہے جس کی رنگت مکمل طور پر سفید ہے ۔ اس طرح کی سفید رنگت والے جانوروں کو’’سورج مکھی‘‘یاالبینو کہا جاتا ہے اور یہ چھپکلی پہلا جانورہے جسے کرسپر تکنیک کے ذریعے بالکل سفید رنگت کے ساتھ پیدا کیا گیا ہے ۔ کرسپر ایک ایسا انقلابی طریقہ ہے جو دنیا بھر میں مختلف مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ،ملیریا والے تمام مچھر بھی اس سے ختم ہوسکتے ہیں ۔