موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر درجنوں والرس ہلاک ہونے لگے

موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر درجنوں والرس ہلاک ہونے لگے

ایک خوفناک ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد دنیا بھر کے لوگ آرکٹک اور انٹارکٹک میں موسمیاتی تبدیلیوں (کلائمیٹ چینج) پر شدید مضطرب دکھائی دے رہے ہیں۔

انٹارکٹک(نیٹ نیوز)اس ویڈیو میں والرس اور سی لائن کو پہاڑ کی چوٹیوں سے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ماہرین کیمطابق ایک جانب تو علاقے میں برف تیزی سے ختم ہورہی ہے اور دوم والرس اگر پانی سے باہر ہو تو اسے بہتر دکھائی نہیں دیتا اور یوں وہ پریشان یا کنفیوز ہوکر پہاڑیوں اور ٹیلوں کی اس بلندی تک جارہے ہیں جہاں انہیں چڑھنا نہیں چاہیے ۔ پھر واپسی میں وہ اپنے وزنی وجود کے ساتھ چوٹیوں سے پھسل کر نیچے گر کر ہلاک ہورہے ہیں ۔جنگلی حیات اور ماحولیات کے بین الاقوامی ماہر سر ڈیوڈ ایٹن بورو کا خیال ہے کہ یہ اس وجہ سے ہوا ہے کہ شکار اور کھانے کے بعد والرس برف کے ٹکڑوں پر آرام کرتے ہیں۔ اب موسمیاتی تبدیلی سے وہ برف کم ہونے کے بعد پہاڑوں اور نوکیلی چوٹیوں کا رخ کررہے ہیں۔جنگلی حیات کی عالمی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بھی اسی امر کی تصدیق کی اور بتایا ہے کہ برف پگھلنے سے اب سیل اور والرس تیزی سے خشکی یا پہاڑوں کا رخ کررہے ہیں۔ اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ والرس کسی بھی طرح پہاڑوں پر رہنے کے عادی نہیں بن سکتے اور سمندری برف کے خاتمے سے وہ مزید مشکلات کا شکار ہوجائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں