برطانوی ڈاکٹر نے شوگر کے خاتمہ کا لذیذ علاج بتا دیا

برطانوی ڈاکٹر نے شوگر کے خاتمہ کا لذیذ علاج بتا دیا

شوگر کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ لاعلاج ہے اور جس شخص کو ایک بار لاحق ہو جائے پھر تمام عمر وہ انسولین کے انجکشنز کے سہارے ہی گزارتا ہے ۔

لندن(نیٹ نیوز) اب ایک برطانوی ڈاکٹر نے معروف شیف کے ساتھ مل کر ایک ایسا ڈائٹ پلان تیار کیا ہے ، جس سے اب تک درجنوں شوگر کے مریض مکمل شفایاب ہو چکے ہیں اور سینکڑوں کی شوگر کی شدت بہت کم ہو چکی ہے ۔ ڈاکٹر ڈیوڈ اور شیف جیان کارلو کیمطابق اپنی خوراک سے شوگر اور سٹارچی کاربوئیڈریٹس کے حامل کھانوں کو مکمل ختم یا انتہائی کم کر دیں۔ ان اشیا میں ناشتے میں استعمال ہونے والے دلیے ، بریڈ، پاستہ، سفید آلو، چاول، کیک، رائس کیک، بسکٹس، مٹھائیاں، مِلک چاکلیٹ، پھلوں کا جوس، شوگری مشروبات وغیرہ شامل ہیں۔ہر کھانے میں سبزیاں زیادہ سے زیادہ کھائیں ،اچھی چکنائیاں کھائیں، جن میں تیل والی مچھلی، زیتون کا تیل، ناریل کا تیل،ناشپاتی اور جانوروں سے حاصل ہونے والی چکنائیاں شامل ہیں۔ پھلوں میں صرف ایسے پھلوں کا انتخاب کریں جن میں قدرتی طور پر شوگر کم ہوتی ہے ۔ ان پھلوں میں بیریز ، سیب اور ناشپاتی وغیرہ شامل ہیں۔ ناشے ، دوپہر اور رات کے کھانوں کے درمیان کھانا ترک کر دیں۔ دن میں تین بار اچھا کھانا کھائیں اس سے آپ کے جسم میں انسولین کی مزاحمت بہتر ہو گی۔روزانہ 2 لیٹر پانی پئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں