پاکستانی ماں بیٹے کی بائیک رائیڈرٹیم
لاہور سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹا موٹرسائیکل پرگھوم کر پاکستان کی خوبصورتی دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔
لاہور (نیٹ نیوز)لاہور سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹا موٹرسائیکل پرگھوم کر پاکستان کی خوبصورتی دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے قدیر گیلانی پیشہ وربائیک رائیڈر ہیں اور جو بات انہیں دنیا بھر کے رائیڈر ز سے منفر د بناتی ہے وہ یہ کہ ان کی والدہ بھی ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔قدیر گیلانی کی والدہ کی عمر 72 سال ہے ،وہ اس عمر میں بھی دور دراز علاقوں کا سفر بخوشی کرتی ہیں اور اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔قدیراور ان کی والدہ یکم مئی سے 4872 کلومیٹر کے طویل سفر پر روانہ ہورہے ہیں ۔