نوزائیدہ بچوں کی جان لیوا بیماری ’’ببل بوائے ‘‘ کا علاج دریافت

نوزائیدہ بچوں کی جان لیوا بیماری ’’ببل بوائے ‘‘ کا علاج دریافت

امریکی سائنس دانوں نے بغیر مدافعتی نظام لئے پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچوں کی کم یاب بیماری ’’ببل بوائے ‘‘ کا علاج ایچ آئی وی کی مدد سے دریافت کرلیا۔

لندن(نیٹ نیوز)سائنسی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والے مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں مدافعتی نظام بالکل نہ ہونے یا انتہائی ناقص ہونے کی بیماری ببل بوائے کا علاج دریافت کرلیا گیا ہے جس کا برطانوی ہسپتال میں 8 بچوں پر کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ۔اس بیماری کے شکار بچوں میں قوت مدافعت نہ ہونے کے باعث ہر لمحہ جراثیم سے پاک سٹرائیڈ ماحول میں رہنا ہوتا ہے جیسا کہ آپریشن تھیٹر میں ہوتا ہے یا منہ کو ایسے جراثیم کش تھیلے سے ڈھکنا ہوتا ہے جو سانس یا منہ کے ذریعے جراثیم کو جسم میں داخل ہونے سے روک سکے ، ایسے بچے زیادہ عرصے جی نہیں سکتے تھے ۔امریکی سائنس دانوں نے اس کم یاب لیکن معصوم کلیوں کو کچل دینے والی بیماری کا علاج ڈی این اے تھراپی کے ذریعے نکالا جس کے لیے نوزائیدہ بچوں کے بون میرو کو جمع کیا گیا اور ڈی این اے میں موجود عیب کو درست کیا اور عیب سے پاک جین کو ایچ آئی وی وائرس کے متبادل ورژن میں داخل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں