دارچینی اور شہد کا استعمال موٹاپے سے نجات کیلئے مددگار

دارچینی اور شہد کا استعمال موٹاپے سے نجات کیلئے مددگار

کیا آپ اضافی جسمانی وزن میں کمی لانے کا قدرتی ذریعہ تلاش کررہے ہیں؟ تو اس کا جواب آپ کے کچن میں موجود ہے ۔

درحقیقت شہد اور دار چینی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔شہد کا استعمال تو صدیوں سے لوگ مختلف طبی مسائل سے بچاؤ کیلئے کررہے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جو کبھی ایکسپائر نہیں ہوتی۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ شہد میں دار چینی کو ملا کر روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ؟شہد اور دارچینی جسمانی وزن میں کمی لانے والی اشیا نہیں مگر یہ جسمانی وزن کو تیزی سے کم کرنے میں مدد ضرور دیتے ہیں، اس کیلئے چینی اور میٹھی اشیا کو شہد سے بدل دیں کیونکہ ریفائن چینی بلڈ گلوکوز کی سطح کو بڑھاتی ہے جس کے بعد اچانک بلڈ شوگر کی سطح گر بھی جاتی ہے ، جس کے نتیجے میں انسولین زیادہ بننے لگتی ہے ۔اس کے مقابلے شہد خون میں سست روی سے جذب ہوتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح نہیں بڑھتی جبکہ دارچینی بلڈ شوگر کی سطح میں کمی اور انسولین کی حساسیت کو کم کرتی ہے جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور گلوکوز چربی میں بدلنے کے بجائے جسم کو توانائی پہنچانے کے کام آتا ہے ۔اس کیلئے روزانہ ایک گلاس پانی میں چائے کا چمچ شہد اور آدھا چمچ دارچینی ملا کر ناشتے سے آدھے گھنٹے پہلے یا رات کو سونے سے آدھے گھنٹے پہلے پی لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں