2گھنٹوں میں نئی ریلوے لائن تیار
دورِ جدید میں ہر کام مشینوں کے ذریعے کیا جاتا ہے خصوصاً تعمیراتی کام بھاری بھرکم مشینوں کی مدد سے جلد نمٹانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
شنگھائی (نیٹ نیوز)چین کے شہر ژیانگ ژو میں میں تقریباََ 70مزدوروں نے صرف 2 گھنٹوں کی لگا تار محنت کرکے 85میٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھا دی۔غیر یقینی رفتار اور بجلی کی سی تیزی سے کئے گئے اس تعمیراتی کام نے یہ ثابت کر دیا کہ انسان مشینوں سے بھی بہتر کارکردگی پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورناممکن کو بھی ممکن کردیتاہے ۔