تھائی لینڈ میں فصل کی کٹائی کے موقع پر راکٹ فیسٹیول کا آغاز
تھائی لینڈ کے صوبے یسو تھون میں سالانہ راکٹ فیسٹیول کاآغاز ہوگیا
بنکاک (نیٹ نیوز)تھائی لینڈ کے صوبے یسو تھون میں سالانہ راکٹ فیسٹیول کاآغاز ہوگیا ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی فصل کی کٹائی کے موقع پراظہار تشکر کے طور پر منائے جانے والے اس منفرد میلے کیلئے مقامی افراد نے ہاتھوں سے دلچسپ و عجیب ڈیزائنز والے راکٹ تیار کئے ہیں ۔منفرد سٹائل کے راکٹس تیار کرنے کیلئے چیڑ کے درخت کے تنوں کو خالی کرکے اُس میں دھماکا خیز مواد بھرا گیا۔ان راکٹوں کو بعد ازاں جب آسمان کی طرف چھوڑا گیا تو آسمان رنگوں سے سجا نظر آیا۔ 5دن تک جاری رہنے والے اس میلے میں ہزاروں افراد شرکت کیلئے پہنچے۔