برفانی چیتے کاخود کو ماحول میں چھپا لینا اس کا بہترین ہتھیار

  برفانی چیتے کاخود کو ماحول میں چھپا لینا اس کا بہترین ہتھیار

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں برفانی چیتا کچھ ایسے چھپاہے کہ بہت غور کے بعد بھی اس کا علم نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد کا ذہن اس تصویر کو دیکھ کر چکرا گیا ہے ۔

لاہور(نیٹ نیوز)اس تصویر کو ایک وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے شیئر کیا ہے جس میں برفانی چیتا پس منظر کی پہاڑیوں میں بالکل غائب ہوکر رہ گیا ہے ۔ماہرین کے مطابق برفانی چیتے کی جانب سے خود کو ماحول میں چھپا لینا اس کا بہترین ہتھیار ہے جو کہ اسے شکار میں مدد دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے پہاڑوں کے بھوت کے نک نیم سے بھی جانا جاتا ہے ۔برفانی چیتے روس، وسطی ایشیا، افغانستان، پاکستان، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک میں پائے جاتے ہیں اور ان کی نسل کو بقا کا خطرہ لاحق ہے ۔ان کی دنیا بھر میں مجموعی آبادی 10 ہزار سے بھی کم ہے جبکہ کچھ ماہرین کے مطابق یہ تعداد ممکنہ طور پر 4 سے 7 ہزار کے درمیان بھی ہوسکتی ہے ۔ان کا شکار عام طور پر چرواہے اپنے مویشیوں کو بچانے کیلئے کرتے ہیں مگر اس سے ہٹ کر بھی کھالوں کے کاروبارکیلئے انہیں شکار کیا جاتا ہے ۔برفانی چیتے کی بچی ہوئی نسل شاید اس کے خود کو ماحول میں چھپا لینے کے بہترین ہتھیار کی وجہ سے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں