خاتون نے بیٹی کی شاپنگ کیلئے انٹرنیشنل پرواز رکواد ی
بنکاک سے چین جانے والی ایک پرواز میں سوار خاتون اس وقت جہاز کی روانگی میں تاخیر کا باعث بن گئیں
بیجنگ(نیٹ نیوز)بنکاک سے چین جانے والی ایک پرواز میں سوار خاتون اس وقت جہاز کی روانگی میں تاخیر کا باعث بن گئیں جب ان کی بیٹی ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری میں مصروف تھی، خاتون نے جہاز کے دروازے کے سامنے دھرنا دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی خاتون نے بیٹی کی شاپنگ کی وجہ سے پرواز میں تاخیر کرادی، جہاز ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے منزل کی جانب روانہ ہوا۔نجی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق مسافر ماں نے جہاز سے باہر دھرنا دے دیا تھا اور اس طرح جہاز کے عملے کے سربراہ کو جہاز کا دروازہ بند کرنے سے روکے رکھا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی خریداری کررہی ہے ، اس لئے اس نے پولیس سے درخواست کی اس کا انتظار کیا جائے کیونکہ پولیس چیزوں کی تلاشی میں مصروف تھی۔رپورٹ کے مطابق ماں بیٹی کو جہاز میں سوار ہونے کے باوجود جہاز کے عملے اور پولیس کی مداخلت کے بعد جہاز سے اتار دیا گیا جس کے بعد جہاز ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کے سبب منزل کی جانب روانہ ہوا۔فضائی کمپنی نے تاخیر کا باعث بننے والے مسافروں کے روئیے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیرمہذب فعل قرار دیا ہے ۔سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیوکو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔