سائنسدانوں نے ممکنہ طور پر تیزترین آواز پیدا کرلی

 سائنسدانوں نے ممکنہ طور پر تیزترین آواز پیدا کرلی

ماہرین نے اب تک سب سے بلند اور دھماکے دار آواز پیدا کرلی ہے جس کی شدت 270 ڈیسی بیل سے بھی زیادہ ہے

سٹینفورڈ(نیٹ نیوز) ماہرین نے اب تک سب سے بلند اور دھماکے دار آواز پیدا کرلی ہے جس کی شدت 270 ڈیسی بیل سے بھی زیادہ ہے ۔ یہ آواز ایکس رے لیزر کی مدد سے پانی کے اندر پیدا کی گئی ہے ۔سٹینفورڈ یونیورسٹی میں واقع ایس ایل اے سی نیشنل ایسلریٹر لیبارٹری کے گیبریئل بلاج اور ان کے ساتھیوں نے پانی کے اندر بلند ترین آواز پیدا کی ہے ۔ اس میں ایکس رے لیزر کو استعمال کیا گیا ہے ۔ لیزر نے پانی کی تیز پھوار کی صورت میں 270 ڈیسی بیل آواز تخلیق کی ہے ۔اگرچہ ٹریفک سے لے کر کنسرٹ تک ہر جگہ کے شور کو بلند ترین شور کہا جاتا ہے اور بڑے میوزک کنسرٹ میں راک میوزک کی آواز 150 ڈیسی بیل تک ہوسکتی ہے ۔ہوا میں آواز کی شدت194 ڈیسی بیل اور پانی میں 270 ڈیسی بیل تک پہنچ سکتی ہے اور اسی کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے 14 سے 30 مائیکرومیٹر جسامت کی پانی کی پھوار پرایکس رے لیزر ڈالی ۔ جوں ہی ایکس رے پانی سے گزری وہ بھاپ بن کر اڑگیا اور شاک ویو کی صورت میں زوردار آواز پیدا ہوئی۔ اس تحقیق کا عملی اطلاق تو نہیں لیکن اس کی علمی اہمیت اپنی جگہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں