کینیڈین نوجوا ن کی آتش فشاں کے اوپر محبوبہ کو شادی کی پیشکش

کینیڈین نوجوا ن کی آتش فشاں  کے اوپر محبوبہ کو شادی کی پیشکش

شادی کی پیشکش ایسا موقع ہوتاہے جسے ٹھکرایا جانا شاید کوئی بھی پسند نہ کرے اس لئے سب نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان لمحات کو ہمیشہ کیلئے یادگار بنالیں۔

جکارتہ(نیٹ نیوز)شادی کی پیشکش ایسا موقع ہوتاہے جسے ٹھکرایا جانا شاید کوئی بھی پسند نہ کرے اس لئے سب نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان لمحات کو ہمیشہ کیلئے یادگار بنالیں۔ انڈو نیشیا میں بھی ایک کینیڈین نوجوان نے بھی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کیلئے ایک منفرد انداز اپنایا اور دھواں اگلتے ہوئے آتش فشاں کے اوپر شادی کی پیشکش کرڈالی۔محبو بہ نے بھی نوجوان کی محبت اور انداز دیکھتے ہوئے فوراً ہی ہاں کردی جس کے بعد نوجوان نے اسے انگوٹھی پہنادی۔اس ایونٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی پہلی پسند بنی ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں