رومانیہ میں انجینئرز نے اڑن طشتری بنالی
رومانیہ میں انجینئرز نے جدید خصوصیات کی حامل اُڑن طشتری بنالی ہے
لاہور(نیٹ نیوز)رومانیہ میں انجینئرز نے جدید خصوصیات کی حامل اُڑن طشتری بنالی ہے ، اُڑن طشتری کی پہلی آزمائشی پرواز بھی کامیاب رہی۔انجینئرز کا کہنا ہے فضا میں پرواز کے دوران ہی انتہائی مختصر عرصے میں اڑن طشتری اپنی سمت بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ رومانیہ کے انجینئرز نے دس سال پہلے تیار کی گئی اڑن طشتری کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا ہے ۔