پولیس نے غیر اخلاقی ایس ایم ایس بھیجنے پر کویتی خاتون گرفتار کرلی

پولیس نے غیر اخلاقی ایس ایم ایس  بھیجنے پر کویتی خاتون گرفتار کرلی

سعودی دارالحکومت ریاض میں مقیم سعودی شہری کی شکایت پر کویتی پولیس نے غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والی خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ریاض(نیٹ نیوز)سعودی شہری نے بتایا کہ فون کال ملانے کے بعد غیر اخلاقی پیغامات کا سلسلہ تھمنے کے بجائے مزید بڑھ گیا جس پر متاثرہ شخص نے کویت جانے کا فیصلہ کیا اور کویت پہنچ کر فوری طور پر پولیس کو واقع کی اطلاع دی، دورانِ تفتیش خاتون نے پیغامات ارسال کرنے کا اقرار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ از راہ مذاق ایسا کر رہی تھیں،وہ نہیں جانتی تھیں کہ جسے میسیج کر رہی ہیں وہ پریشان ہو کر کویت پہنچ جائے گا اور پولیس سے مدد طلب کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں