ہزاروں سال پرانا ،ساڑھے 5کلووزنی ہاتھی کادانت دریافت
برطانیہ کی کاؤنٹی ڈیوون سے ہزاروں سال پرانا،ساڑھے 5کلووزنی اور ڈیڑھ فٹ لمباہاتھی کا دانت دریافت ہواہے
لندن (نیٹ نیوز )برطانیہ کی کاؤنٹی ڈیوون سے ہزاروں سال پرانا،ساڑھے 5کلووزنی اور ڈیڑھ فٹ لمباہاتھی کا دانت دریافت ہواہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بزرگ برطانوی جوڑے کویہ دانت اپنے گھر کے باغیچے سے ملا ،سٹیفن اور ان کی اہلیہ سٹیلا نے بتایاکہ 1974میں بھی یہاں سے ایسا ہی ہاتھی کا دانت ملا تھا تاہم وہ چھوٹا تھا اور وہ محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے سے کردیا تھا ۔کاؤنٹی کی انتظامیہ نے بتایا کہ بزرگ جوڑے نے یہ دانت بھی محکمہ وائلڈ لائف کو دے دیا ہے جسے مکمل جانچ کے بعد سائیڈ ماؤتھ میوزیم میں رکھاجائے گا ۔