چوہے میں انسانی ایچ آئی وی کو ختم کرنے کا کامیاب تجربہ
طبی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جانور کے ماڈل سے انسانی ایچ آئی وی کو مکمل طور پر ختم کردیاگیا۔
واشنگٹن(نیٹ نیوز)طبی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جانور کے ماڈل سے انسانی ایچ آئی وی کو مکمل طور پر ختم کردیاگیا۔ ماہرین نے اس اہم کام کو دو مراحل میں انجام دیا ہے تاہم اس کیلئے ماہرین نے چوہے کے جینوم میں قدرے نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ پہلے مرحلے میں لانگ ایکٹنگ سلو ایفیکٹو ریلیز کا عمل کیا گیا ہے جو اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی کی قسم ہے ۔اس کے بعد کرسپر، سی ایس نائن جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے وائرس سے متاثرہ ڈی این اے نکال باہر کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس چوہے میں انسانی ایچ آئی وی موجود تھا۔