سبزیاں اور پھل توڑنے والے روبوٹ کا کامیاب تجربہ
برطانوی انجینئرز نے سبزیاں اور پھل توڑنے والا روبوٹ تیارکرلیا۔
لندن (نیٹ نیوز)کیمبرج یونیورسٹی کے انجینئرزکا کہناہے کہ اس روبوٹ کی تیاری سے برطانیہ میں پھل اور سبزیاں توڑنے والے مزدوروں کی قلت کا مسئلہ حل ہوجائے گا ،اس روبوٹ کا کامیاب تجربہ کیاگیاہے ،اس سے توڑے گئے پھلوں اور سبزیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔اس روبوٹ کو بہت جلد کمرشل بنیادوں پر بھی تیارکیا جائے گا۔ برطانیہ میں 75ہزار کے قریب مزدور پھل اور سبزیاں توڑنے کا کام کرتے ہیں جبکہ مزیدہزاروں مزدوردرکارہیں جن کا کام اب یہ روبوٹ کریگا۔