ڈوبتے لوگوں تک خود تیر کر جانے وا لا لائف بوائے ایجاد

ڈوبتے لوگوں تک خود تیر کر جانے وا لا لائف بوائے ایجاد

سمندری لہروں کے دوش پر ڈوبتے ہوئے شخص کیلئے ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے

ہانگ کانگ (نیٹ نیوز)سمندری لہروں کے دوش پر ڈوبتے ہوئے شخص کیلئے ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے ، وقت کی اسی تنگی کے پیشِ نظر ایک لائف بوائے (پیراکیہ)بنایا گیا ہے جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ڈ وبتے شخص تک پہنچتا ہے اور اسے وہاں سے ساحل تک پہنچادیتا ہے ۔ اب کشتی الٹ جائے یا سمندر میں کوئی توازن کھودے تو ڈولفن ون نامی یہ ایجاد اسے ڈوبنے سے بچاسکتی ہے ۔ اس پر لگے طاقتور پروپیلر 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اسے آگے کی جانب دھکیلتے ہیں جبکہ اس کا کل وزن 13 کلوگرام ہے تاہم وائرلیس نظام کا دائرہ 500 میٹر تک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں