9لاکھ 50ہزارسال پرانے انسانی قدموں کے نشان دریافت

 9لاکھ 50ہزارسال پرانے انسانی قدموں کے نشان دریافت

انگلینڈ کی کاؤنٹی نورفولک میں زمانہ قدیم کے انسانی قدموں کے نشان دریافت ہوئے ہیں ،

لندن (نیٹ نیوز)ماہرین کا خیال ہے کہ انسانی قدموں کے یہ نشان 9لاکھ 50ہزار سال پرانے ہیں اور ممکنہ طور پر یہ ابتدائی انسانوں کے قدموں کے ہوسکتے ہیں ۔برطانوی ماہر پال ماکرو کا کہناہے کہ انسانی قدموں کے یہ نشان افریقہ سے ملنے والے نشانات سے پرانے ہیں اور اس دورمیں انسانوں کا قد اڑھائی گز سے پونے 2گز تک ہوتا ہوگا ۔انہوں نے بتایاکہ ان نشانات کو 2013میں پہلی مرتبہ دیکھا گیاتھااور کئی سالوں کی تحقیق کے بعد اس کی حقیقت کا پتاچلایاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں