پرندوں کے انڈوں میں بچوں کا ایک دوسرے سے رابطہ

پرندوں کے انڈوں میں بچوں کا ایک دوسرے سے رابطہ

قدرت کے ایک اہم راز کا انکشاف ہوا ہے کہ پرندوں کے بچے انڈے میں رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں

میڈرڈ(نیٹ نیوز)قدرت کے ایک اہم راز کا انکشاف ہوا ہے کہ پرندوں کے بچے انڈے میں رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں،یہاں تک کہ وہ اپنے والدین کی خبردار کرنے والی صدائیں سنتے ہیں جو ان کی جان بچانے میں کام آتی ہے ۔اپنے بہن بھائیوں سے رابط کرتے ہوئے اگر کوئی مشکل پیش آتی ہے تو پرندوں کے بچے اس معلومات کا تبادلہ بھی کرتے ہیں۔ماہرین کیلئے یہحیرت انگیز امر ہے کیونکہ ممالیوں کے بچے اپنی ماں کے پیٹ میں آنول نال سے جڑے رہتے ہیں اور اس لحاظ سے وہ ماں کی معلومات کا کچھ نہ کچھ حصہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب انڈوں کا معاملہ قدرے مختلف ہے لیکن اس کے باوجود انڈوں میں فروغ پاتے بچے اپنے والدین کی ہدایت سنتے ہیں بلکہ اپنے دیگر بہن بھائیوں سے بھی تبادلہ معلومات کرتے ہیں۔سپین کی یونیورسٹی ڈی وائگو کے ماہرین ہوزے نیگیرو اور البرٹو ویلانڈو نے پیلی ٹانگوں والے بگلے کے انڈوں کو دیکھا ہے جنہیں کئی جانوروں سے خطرہ ہوتا ہے ۔ انڈے میں رہتے ہوئے بچے ماحول کی معلومات اپنے ماں باپ سے حاصل کرتے ہیں اورانڈے میں موجود دیگر بچوں تک پہنچاتے ہیں اورپھراپنی حفاظت کے اقدامات کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں