بیٹی کے روپ میں فرارکی کوشش کرنیوالے مجرم کی جیل میں خودکشی

 بیٹی کے روپ میں فرارکی کوشش کرنیوالے مجرم کی جیل میں خودکشی

بیٹی کے روپ میں جیل سے فرار کی ناکام کوشش کرنے والے برازیل کے بدنام زمانہ منشیات فروش اور گینگ لیڈر کلایوینو ڈی سلوا کی جیل کی بیرک میں چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے

ریوڈی جنیرو (نیٹ نیوز ) ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کلا یونیوڈی سلو اکو منشیات کی دنیا میں شارٹی اورباجیٹو کے نام سے جاناجاتاہے اور وہ ریو ڈی جنیرو جیل میں قید تھا ،ریڈ کمانڈ نامی گروپ کے لیڈر 42 سالہ کلایوینو کو 73 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،اس نے ایک روز قبل جیل سے فرار ہونے کے منصوبے کیلئے ملاقات کیلئے آئی ہوئی بیٹی کو اپنی جگہ پر چھوڑا اور اس کے روپ میں باہر کی جانب چل پڑا۔کلایوینوڈی سلوانے ماسک لگا کر گلاسز اور گلابی رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جس سے جیل حکام بھی اسے لڑکی سمجھ کردھوکہ کھاگئے لیکن اسے روک لیاگیا کیونکہ وہ بہت زیادہ نروس نظر آرہاتھااور اس کا پول کھل گیا ۔جیل حکام نے اسے زیادہ سکیورٹی والی جیل میں منتقل کردیاجہاں گزشتہ روز اس کی بیرک میں چھت کیساتھ پھندے سے جھولتی ہوئی لاش ملی ۔جیل حکام کاکہناہے کہ اس نے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جس کے بعدحتمی معلومات شیئر کی جائیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں