جونک کی طرح دیوار سے چپک کراوپرچڑھنے والاروبوٹ ایجاد
جاپانی اور برطانوی انجینئروں نے ایک ایسا انوکھا روبوٹ ایجاد کرلیا ہے جس کا جسم جونک کی طرح لچک دار اور خم کھانے کے قابل ہے
کیمبرج(نیٹ نیوز) جبکہ وہ کسی دیوار پر چپک کر اوپر چڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ایسے روبوٹ کا تصور یوہاشی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی جاپان کے ماہر ایاتو کناڈا نے پیش کیا اور کیمبرج یونیورسٹی کے تعاون سے اسے عملی جامہ پہنایا۔ اس روبوٹ کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’سافٹ روبوٹکس‘‘ میں شائع ہوئی ہیں جبکہ کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے اس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے ۔دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس روبوٹ کی تیاری میں غسل خانوں میں استعمال ہونیوالا لچک دار اور منقسم پائپ استعمال کیا گیا ہے اور بل دار جسم کے آخری سرے پر سکشن کپ لگا ہے جو اسے دیوار سے چپکنے میں مدد دیتا ہے ۔