سولرگائے بچوں کو سکول لانے کا ذریعہ

 سولرگائے بچوں کو سکول لانے کا ذریعہ

افریقہ کے غریب ترین علاقوں میں ایک جانب تو بجلی کا فقدان ہے تو دوسری جانب بچوں کی بڑی تعداد سکولوں سے باہر ہے

نیروبی (نیٹ نیوز)افریقہ کے غریب ترین علاقوں میں ایک جانب تو بجلی کا فقدان ہے تو دوسری جانب بچوں کی بڑی تعداد سکولوں سے باہر ہے ، اسی کمی کو محسوس کرتے ہوئے اب ایک کمپنی نے شمسی گائے کا تجربہ کیا ہے جو بچوں کو گھر کیلئے بیٹریاں چارج کرکے دیتی ہے اور اس کے بدلے انہیں سکول میں پڑھنا پڑتا ہے ۔کینیاکے ایک گاؤں میں نصب کی گئی شمسی گائے دودھ کی بجائے بجلی دیتی ہے جس پر شمسی پینل لگے ہیں جو اسے ایک پاور بینک بناتے ہیں۔ اب والدین خوش ہیں کہ بچہ سکول سے واپس آئے گا تو رات میں گھر روشن کرنے کیلئے بجلی لائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں