وزن میں 10فیصدکمی کرکے ذیابیطس پر قابوپاناممکن
برطانوی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ وہ مریض جو ٹائپ 2 ذیابیطس لاحق ہونے کے پانچ سال میں اپنے وزن میں کم از کم 10 فیصد تک کمی کرلیتے ہیں
لندن(نیٹ نیوز)برطانوی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ وہ مریض جو ٹائپ 2 ذیابیطس لاحق ہونے کے پانچ سال میں اپنے وزن میں کم از کم 10 فیصد تک کمی کرلیتے ہیں، وہ اس بیماری کا اثر بڑی حد تک زائل کردیتے ہیں،اگر وزن میں کمی کا تناسب اس سے کچھ زیادہ ہو تو مزید مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔یونیورسٹی آف کیمبرج کے ماہرین کی سرکردگی میں کئے گئے مطالعہ میں 40 سے 69 سال کے ایسے 867 افراد کا جائزہ لیا گیا جو ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا تھے ۔ 5سالہ مطالعہ میں لوگوں کے رہن سہن، معمولات اور طرزِ حیات پرخصوصی نظر رکھی گئی۔