ترک خاتون ماڈل اپنے 12انچ بال کٹنے کے غم میں بے ہوش

ترک خاتون ماڈل اپنے 12انچ بال کٹنے کے غم میں بے ہوش

ترکی کے ٹی وی پروگرام ’’میک اوور‘‘ میں خاتون 12 انچ بال کٹنے پر بے ہوش ہوگئی

استنبول (نیٹ نیوز)ترکی کے ٹی وی پروگرام ’’میک اوور‘‘ میں خاتون 12 انچ بال کٹنے پر بے ہوش ہوگئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پروگرام میں کچھ ہیر سٹائلرز ماڈلز کے بال تراش رہے تھے اور اُن میں سے ایک بلا ل ایگن نامی ہیر ڈریسر نے ماڈل الیاڈا کو بالوں کی لمبائی بتائے بغیر بال کاٹ دئیے ، جس کے بعد الیاڈا اپنے 12 انچ بال کٹنے پر نہ صرف رونے لگی بلکہ سیٹ سے باہر نکلتے ہوئے بے ہوش ہوگئی۔خاتون کے بے ہوش ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ٹی وی پروگرام میں ماڈلزکے کاٹے بال کینسر کے مریضوں کیلئے عطیہ کئے جانے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں