سونے کی ایڑھی ،ہیروں سے سجے جوتے کی قیمت 3ارب روپے
اٹالین نژاد متحدہ عرب امارات کے ڈیزائنر نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے تیار کرلئے
دبئی (نیٹ نیوز)اٹالین نژاد متحدہ عرب امارات کے ڈیزائنر نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے تیار کرلئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیزائنر انتونیو وائتری نے جوتے کی ایڑھی میں خالص سونے اور ہیروں کا استعمال کیا اورڈیزائن میں نایاب شہابی پتھر کو بھی سجایا ۔ خواتین کے جوتوں کی اس جوڑی کی قیمت تقریبا 3 ارب روپے پاکستانی ہے ۔جوتوں کا ڈیزائن دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے ملتاجلتاہے ،دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کو دبئی میں ایک میلے میں پیش کیا گیا، شائقین جوتوں کی قیمت سن کر حیران رہ گئے ۔