سکاٹ لینڈ کے شہری کو کارسے ٹرک کا کام لینے پر جرمانہ

سکاٹ لینڈ کے شہری کو کارسے ٹرک کا کام لینے پر جرمانہ

سکاٹ لینڈ میں ٹرک کے بجائے کار کے ذریعے فرنیچر منتقلی کی انوکھی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔

گلاسگو(نیٹ نیوز)صوفوں کو بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کار کی چھت اور ڈِگی پر باندھا گیا تھا، جو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا سبب بھی بن سکتا تھا۔ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے جب شہری سے اس ٹریفک قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے بارے میں پوچھا تھا توو ہ بات کو مذاق میں ٹال کر جان چھڑانے کی کوشش کرنے لگاتاہم پولیس اہلکاروں نے اس کا چالان کرکے بھاری جرمانہ کردیااوراسے سامان لے جانے کیلئے بھی کرائے پر ٹرک منگوانا پڑا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں