آواز کے ذریعے تیز دھوپ سے خبردار کرنے والا چشمہ

آواز کے ذریعے تیز دھوپ سے خبردار کرنے والا چشمہ

مارکیٹ میں دھوپ کا ایسا چشمہ سامنے آیا ہے جس کے عدسے دھوپ میں گہرے اور چھاؤں میں شفاف ہوجاتے ہیں

سیول(نیٹ نیوز)مارکیٹ میں دھوپ کا ایسا چشمہ سامنے آیا ہے جس کے عدسے دھوپ میں گہرے اور چھاؤں میں شفاف ہوجاتے ہیں بلکہ وہ آواز کے ذریعے آپ کو دھوپ سے خبردار کرتا ہے یا پھر چھاؤں میں بیٹھ جانے کا مشورہ بھی دیتا ہے ۔گلیٹس نامی یہ چشمہ اگرچہ فیشن کے لحاظ سے نہیں بنایا گیا لیکن اس کے دیگر خواص اسے دوسرے چشموں سے ممتاز ضرور کرتے ہیں۔ اس میں نصب سنسر اور سپیکر سورج کے مزاج سے آپ کو خبردار کرتے ہوئے مفید مشورے بھی دیتے ہیں۔یہ چشمہ جنوبی کوریا کی مقامی چشمہ ساز کمپنی نے تیار کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں