ڈاکٹرز نے 44بچوں کی ماں کومزید بچے پیداکرنے سے روکدیا

ڈاکٹرز نے 44بچوں کی ماں کومزید بچے پیداکرنے سے روکدیا

یوگنڈا میں ایک ماں پر 44 بچے پیدا کرنے کے بعد مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

کمپالا(نیٹ نیوز)یوگنڈا میں ایک ماں پر 44 بچے پیدا کرنے کے بعد مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مریم نباتنزی نامی خاتون کے 44 بچے ہیں جن میں سے 4 مرتبہ دو جڑواں بچے ، 5 مرتبہ 3 جڑواں بچے اور پانچ بار چار جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے ۔مریم کی شادی 12 سال کی عمر میں ہوگئی تھی ،اب ڈاکٹرز نے مریم کے مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ، یہ پابندی مریم کے اس خواہش کے بعد لگائی گئی جس میں مریم نے کہا تھا وہ ایک اور بچہ پیدا کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ ان کے والد کے بھی 45 بچے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں