120سال سے جھیل میں تیرتا 450 سال پرانا پراسرار درخت
امریکا کی ریاست اوریگن کی جھیل کارٹر میں ایک درخت تیر رہا ہے
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا کی ریاست اوریگن کی جھیل کارٹر میں ایک درخت تیر رہا ہے ،یہ درخت عمودی شکل میں تیر رہا ہے اوراس کے زیر آپ پتے اور اس کا مضبوط تنا خراب نہیں ہوئے ۔ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ درخت گزشتہ 120 سال سے اس جھیل میں تیر رہا ہے ۔غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق اس درخت کو سب سے پہلے جوزف ڈلر نامی ماہر ارضیات نے 1896 میں اس وقت دریافت کیا تھا جب وہ اس جھیل کا دورہ کرنے کیلئے یہاں پہنچا تھا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ درخت ایک روز کے اندر 4 میل سے زیادہ تیر سکتا ہے ۔