بلیوں سے اظہار محبت کیلئے جاپان میں سالانہ کیٹ فیسٹیول

بلیوں سے اظہار محبت کیلئے جاپان میں سالانہ کیٹ فیسٹیول

جاپان کے لوگ بلیوں سے اس قدر محبت کرتے ہیں کہ ان کی محبت میں پورا کیٹ فیسٹیول منا ڈالتے ہیں۔

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کے لوگ بلیوں سے اس قدر محبت کرتے ہیں کہ ان کی محبت میں پورا کیٹ فیسٹیول منا ڈالتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے نواحی قصبے کاگو رازاکا میں سالانہ کیٹ فیسٹیول منایا جاتا ہے جس میں بلیوں سے محبت کرنے والے افراد شریک ہوتے ہیں۔ہزاروں افراد بلیوں کے کاسٹیومز اور ماسک پہن کر اور بلی جیسا میک اپ کر کے سڑکوں پر آجاتے ہیں، اس موقع پر لوگ اپنی بلیوں کو بھی ساتھ لاتے ہیں۔اس ایونٹ کو دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین بے حدپسند کرتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں