ٹھنڈ اپنے عروج پر ،پانی کا بلبلہ برف میں تبدیل ہوگیا
دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کیوجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہو ہی رہے ہیں
وینکوور(نیٹ نیوز) دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کیوجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہو ہی رہے ہیں تاہم قدرت کے حیرت انگیز نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کاحیرت انگیز منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب یخ بستہ موسم میں بلبلا بھی برف بن گیا۔کینیڈا میں ایک شہری نے صابن کے پانی سے بلبلا بنایا اور منفی 20 ڈگری درجہ حرارت میں بلبلا برف میں تبدیل ہوتا دکھائی دیا،یوں لمحوں میں بلبلے کا برف بن جانے کا منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا ۔