زخموں پر دوا اور پٹی ایک ساتھ لگانے والا سپرے
ایک نئی ٹیکنالوجی کی بدولت مرہم، دوا اور پٹی کو ایک سپرے کی صورت میں براہِ راست زخموں پر لگایا جاسکتا ہے
مونٹانا(نیٹ نیوز) ایک نئی ٹیکنالوجی کی بدولت مرہم، دوا اور پٹی کو ایک سپرے کی صورت میں براہِ راست زخموں پر لگایا جاسکتا ہے ، اس طریقے میں الیکٹرو سپننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے ۔اس سے قبل الیکٹرو سپننگ عمل کو پالیمر کے ریشے تیار کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے ، اگر اس میں مصنوعی ریشوں (فائبر) کی جگہ حیاتیاتی یا طبی مٹیریل استعمال کیا جائے تو اسے مریضوں کے زخم پر لگایا جاسکتا ہے ۔مرہم اور پٹی کا یہ تیز رفتار نظام انسانی جسم جیسے مادوں اور پھلوں پر آزمایا گیا ہے اورکئے گئے تمام تجربات امیدافزارہے ہیں ۔