سعودیہ کی کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے کی گئی درخواست کو مسترد کیا:بنگلہ دیشی بورڈ

سعودیہ کی کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے کی گئی  درخواست کو مسترد کیا:بنگلہ دیشی بورڈ

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے کی گئی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

صدر بی سی بی امین الاسلام نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان کھلاڑیوں اور کوچز نے سعودی عرب کیلئے کھیلنا تھا۔ امین الاسلام نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ سعودی عرب نے دو ماہ پہلے مجھ سے رابطہ کیا تھا میں نے نو کہہ دیا تھا۔ سعودی عرب نے مرد و خواتین کھلاڑیوں اور پھر کوچز دینے کا کہا، میں کیسے اپنے ملکی مفاد کے برعکس کھلاڑیوں اور کوچز کی اجازت دوں گا؟ ۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کرکٹ پر کثیر سرمایہ کاری بھی کر رہا ہے،انٹرنیشنل کرکٹ فورس بننے کے لیے سعودی عرب نے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سے رابطے کئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں