میکسیکو کی ڈش ’’ٹاکو‘‘کی سب سے لمبی لائن تیارکرنے کا ریکارڈ

میکسیکو کی ڈش ’’ٹاکو‘‘کی سب سے لمبی لائن تیارکرنے کا ریکارڈ

دنیا میں چٹ پٹے مزیدار کھانا کھانے کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن میکسیکو کے عوام کا دل مزیدار ٹاکو کھانے کا یوں للچایا کہ دنیاکی سب سے لمبی ٹاکو لائن ہی بنا ڈالی

میکسیکوسٹی (نیٹ نیوز)دنیا میں چٹ پٹے مزیدار کھانا کھانے کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن میکسیکو کے عوام کا دل مزیدار ٹاکو کھانے کا یوں للچایا کہ دنیاکی سب سے لمبی ٹاکو لائن ہی بنا ڈالی اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔میکسیکو میں 25 ماہر شیفس اور 150رضاکاروں نے 12 گھنٹوں کی محنت کے بعد 15سو کلو گوشت اور 12سو کلوٹورٹیلا اور مختلف ساسز سے 335 فٹ لمبی ٹاکو کی لائن تیار کی اور نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔اس ریکارڈ کو جلد باقاعدہ ورلڈ ریکارڈ بک میں رجسٹرڈکیا جائیگا ،واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 246 فٹ لمبی ٹاکو لائن کا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں