سمندر میں شارک کے حملوں سے بچنے کیلئے خصوصی سوٹ تیار
آسٹریلوی سائنسدانوں نے سمندرمیں غوطہ خوری کے دوران شارک کے حملوں سے بچنے کیلئے خصوصی سوٹ تیارکرلیا،
سڈنی (نیٹ نیوز)آسٹریلوی سائنسدانوں نے سمندرمیں غوطہ خوری کے دوران شارک کے حملوں سے بچنے کیلئے خصوصی سوٹ تیارکرلیا،جس کا نام شارک پروف رکھاگیاہے ،اس سوٹ میں اضافی اور سخت پلاسٹک والے کپڑے کا استعمال کیاگیاہے جس میں شارک کے دانت نہیں گھس سکتے ۔فلینڈرزیونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم کاکہناہے کہ تجربات کے نتائج میں یہ سامنے آیا ہے کہ شارک اس کپڑے کو کاٹ نہیں سکتی تاہم اس سوٹ کو ہرطرح سے محفوظ بنانے کیلئے ابھی مزید تجربات کئے جائیں گے جس کے بعد اسے مارکیٹ میں بھیجا جائیگا۔