110 گرام وزن کا دنیا کا سب سے چھوٹا رنگین پرنٹر

110 گرام وزن کا دنیا کا سب سے چھوٹا رنگین پرنٹر

دنیا کا سب سے چھوٹا کلر پرنٹر آپ کے ایک ہاتھ میں سما سکتا ہے جس کا وزن صرف 110 گرام ہے لیکن یہ گھنٹوں تک مسلسل تین رنگی پرنٹنگ کرسکتا ہے

بیجنگ(نیٹ نیوز) ۔اسے پرِن کیوب کا نام دیا گیا ہے اور اپنی جادوئی خصوصیت کی بنا پر یہ کاغذ، کپڑے ، لکڑی، انسانی جلد، دھات اور غیرہموار سطح پر برق رفتاری سے رنگین تصاویر، پیغامات اور ٹیکسٹ چھاپ سکتا ہے ۔ مطلوبہ سطح پر پرنٹر رکھیے اور بٹن دباکر اسے پھیرتے رہیں تو یہ اپنی میموری سے منتخب شدہ تصویر کا ٹیکسٹ فوری طور پر چھاپ دیتا ہے ۔وائی فائی اور آئی فون ایپ سے کنٹرول ہونے والی اس اہم ایجاد کی قیمت 500 ڈالر کے لگ بھگ ہے لیکن یہ بنا رکے چھ گھنٹے تک چھپائی کرسکتا ہے ۔ پرن کیوب آج کی تیزرفتار زندگی کے لحاظ سے بنایا گیا ہے ۔ بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے پر مسلسل چھ گھنٹے تک کارآمد رہتی ہے ۔ اگر آپ اس بیٹری کو دراز میں رکھ دیں تو ایک سال تک بھی اس کی بجلی ختم نہیں ہوتی۔ ایک رنگین کارٹریج مسلسل 415 صفحات چھاپ سکتی ہے ۔پرنٹر کی میموری میں ایک وقت میں 20 تصاویر اور ڈیزائن سماسکتے ہیں۔ اس ایجاد کیلئے انٹرنیٹ پر چندہ اکٹھا کیا گیا تھا جس کے بعد اب اس ماہ حتمی پراڈکٹ سامنے آ چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں