بہرے افراد کوموسیقی سے لطف اندوزکرنے کیلئے قمیض تیار

بہرے افراد کوموسیقی سے لطف اندوزکرنے کیلئے قمیض تیار

قوتِ سماعت سے محروم یاکم سننے والے افراد کو موسیقی سے لطف اندوزکرنے کیلئے ایک حیرت انگیز قسم کی قمیض ایجاد کرلی گئی ہے

لندن (نیٹ نیوز)قوتِ سماعت سے محروم یاکم سننے والے افراد کو موسیقی سے لطف اندوزکرنے کیلئے ایک حیرت انگیز قسم کی قمیض ایجاد کرلی گئی ہے ۔لندن کی ایک گارمنٹس کمپنی نے دعویٰ کیاہے کہ نئی ایجاد ساؤنڈ شرٹ سے بہرے افراد موسیقی سے لطف اندوز ہوسکیں گے، اس قمیض کی تیاری میں ایک ایسا سافٹ ویئر استعمال کیا گیا ہے جو میوزک کو ایک ایسے فارمیٹ میں تبدیل کرے گا جسے بہرے پن کا شکارافراد اپنے جسم پر محسوس کرسکیں گے ۔ یہ قمیض سمارٹ فونز اور فٹنس ٹریکرکی طرز پرکام کرے گی جس سے بہرے افراد میوزک انجوائے کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں