امریکی عمررسیدہ جوڑے کی 22دسمبر کو شادی کی 80ویں سالگرہ

امریکی عمررسیدہ جوڑے کی 22دسمبر کو شادی کی 80ویں سالگرہ

گنیز بک آف ورلڈریکارڈ نے جان اور شارلوٹ ہینڈرسن کو دنیا کے معمر ترین جوڑے کا اعزاز دے دیا

آسٹن(نیٹ نیوز)گنیز بک آف ورلڈریکارڈ نے جان اور شارلوٹ ہینڈرسن کو دنیا کے معمر ترین جوڑے کا اعزاز دے دیا ، جان کی عمراس وقت 106سال اوران کی اہلیہ شارلوٹ کی عمر105سال ہے اور وہ دونوں 22دسمبرکو اپنی شادی کی 80ویں سالگرہ منائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق دونوں کی داستانِ محبت 1934 میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کے شعبہ حیوانیات کی کلاس میں شروع ہوئی جب جان ہینڈرسن کی عمر 21 برس تھی اور وہ 20 سالہ شارلوٹ ہینڈرسن کے قریب ہی بیٹھے تھے تاہم محبت کے بعد بھی دونوں نے شادی کا فیصلہ کرنے میں 5 برس لگا دئیے ، اس وقت امریکا میں معاشی بحران تھا جس میں شارلوٹ ہینڈرسن تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئیں اور جان باسکٹ بال کے کوچ بنے تھے ،کچھ رقم جمع ہوئی اور 22 دسمبر 1939 کو دونوں کی شادی ہوگئی جس کی تقریب بہت سادہ تھی۔شادی کے بعد جب جان نے ایک آئل کمپنی میں ملازمت اختیار کی تو ان کے گھر میں خوشحالی آگئی اور اس کے بعد جان 1972 میں اس کمپنی سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے ۔ جب دونوں سے ان کی طویل العمری کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے انہوں نے زندگی میں اعتدال کو اس کی وجہ قرار دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں