نورلسک دنیا کاسردترین شہر،ہرتیسرے دن برف کا طوفان

نورلسک دنیا کاسردترین شہر،ہرتیسرے دن برف کا طوفان

روس کاشہر نورلسک سال میں 270دن برف میں ڈھکا رہتاہے اور ہر3دن بعد یہاں برف کا طوفان آتاہے

نورلسک(نیٹ نیوز)روس کاشہر نورلسک سال میں 270دن برف میں ڈھکا رہتاہے اور ہر3دن بعد یہاں برف کا طوفان آتاہے ،یہ ان 2 سائبرین شہروں میں سے ہے جو پورا سال منجمد رہتے ہیں اور سردیوں میں درجہ حرارت اوسطاً منفی 61 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سال کا درجہ حرارت اوسطاًمنفی 10 سینٹی گریڈ ہوتا ہے جوسائبریا کے ایک اور شہر یاکوتسک کے برابر ہے ۔نورلسک شہر ماسکو سے 1800 میل دور ہے اور یہاں پر پہنچنا طیارہ یا کشتی کے ذریعے ہی ممکن ہے اور یہ باقی دنیا سے اتنا الگ ہے کہ یہاں کے رہائشی روس کو مین لینڈ پکارتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں