کتے نے سائیکل ریس میں افراتفر ی مچادی

کتے نے سائیکل ریس میں افراتفر ی مچادی

بیلجیئم کے شہر برسلز میں ہونیوالی سائیکل ریس میں کتے نے اچانک انٹری دے کر افرا تفری مچادی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برسلزمیں ہونیوالی سائیکل ریس میں اس وقت ہلچل مچ گئی

برسلز(نیٹ نیوز)بیلجیئم کے شہر برسلز میں ہونیوالی سائیکل ریس میں کتے نے اچانک انٹری دے کر افرا تفری مچادی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برسلزمیں ہونیوالی سائیکل ریس میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک کتے نے دوڑتے دوڑتے سائیکل سواروں کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔ \سوشل میڈیا پروائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سائیکل سوار اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں کہ اچانک کتا ان کے پیچھے لگ جاتا ہے ۔ سائیکل سوار کتے کو بار بار پیچھے مڑ کر دیکھتے رہے جبکہ ایک سائیکل سوار تھوڑی دیر رکا اور پھر دوبارہ ریس میں شامل ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں