چین میں خون جما دینے والی سردی نے دریا کو جما دیا

چین میں خون جما دینے والی سردی نے دریا کو جما دیا

چین میں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں نے دریا کا پانی جما دیا، حسین نظارے نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں نے دریا کا پانی جما دیا، حسین نظارے نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔پاکستان سمیت دُنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے معمولاتِ زندگی تو متاثر ہو ہی رہے ہیں تاہم قُدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کا دلفریب منظر چین میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ٹھنڈی ہواؤں نے دریا کے پانی کو ہی برف بنا دیا۔یہ مناظر چین کے علاقے انر منگولیا کے دریا پر دیکھے گئے جہاں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے سبب ناصرف دریا کا پانی برف میں تبدیل ہوگیا بلکہ دریا کے اردگرد درختوں پر برف کے حسین منظر نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں