نیلامی میں فروخت ہونیوالی دنیا کی مہنگی ترین فراری گاڑیاں

نیلامی میں فروخت ہونیوالی دنیا کی مہنگی ترین فراری گاڑیاں

دنیا بھر میں نیلامی کے ذریعے فروخت ہونے والی دنیا کی 6 مہنگی ترین فراری گاڑیاں منظر عام پر آگئیں

لاہور(نیٹ نیوز)1962 فراری 250 GTO اگست 2018 میں 48,405,000 ڈالر میں فروخت ہوئی، جو دنیا کی سب سے مہنگی ترین فراری تصور کی جاتی ہے ۔اسی طرح اسی ماڈل کی گاڑی اگست2014 میں 38,115,000 ڈالر میں فروخت ہوئی۔ 1957 فراری 335 S پیرس میں 35,730,510 ڈالر میں فروخت ہوئی۔1956 فراری 290 MM نیویارک میں 2015 میں فروخت ہوئی جس کی قیمت 28,050,000 ڈالرتھی۔1967 فراری 275 GTB کی سترہ اگست 2013 میں نیلامی کے دوران 25 ملین ڈالر بولی لگی، تاہم گاڑی مالک نے فراری کو فلاحی کاموں میں تعاون کیلئے عطیہ کردیا۔اسی طرح 1964 فراری GTB 275 اگست 2014 میں 27,940,000 ڈالر میں فروخت ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں