برفانی میلے میں 43جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

برفانی میلے میں 43جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

چین میں برفانی میلے کے دوران اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بیسیوں جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔

بیجنگ (نیٹ نیوز)تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ہربن میں جاری آئس اینڈسنو فیسٹیول کے دوران اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقادکیاگیا، جس میں 43 جوڑوں نے ساتھ نبھانے کا عہد کیا اوراپنی روایتی رسومات ادا کرتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑوں کے والدین کے علاوہ مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس تقریب کو خوب انجوائے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں