میرے مطالعے میں سے کچھ مزید دلچسپ نوٹس قارئین کی نذر:۔
1۔انسان کی اس قدر فصیح زبان کے لیے ہمارے کچھ اعضاء دوسروں سے منفر د ہیں ۔ دماغ میں speech center کے علاوہ بھی۔ یہ کہ ہمارا voice box گلے میں چمپینزی کی نسبت نیچے واقع ہے ۔ اس کی پوزیشن ایک کردار ادا کرتی ہے‘ بولنے میں۔voice box کو larynxکہتے ہیں ۔ جب کہ زبان کے نیچے کی ہڈی hyoid boneبھی منفرد ہے ۔یہ کسی دوسری ہڈی سے جڑی نہیں ہوئی اور الفاظ بولنے میں سہولت دیتی ہے ۔
2۔انسان حرکت کرتے ہوئے دو ٹانگوں پر سیدھا کھڑا ہوتاہے اور ہاتھ اوزار استعمال کرنے کیلئے آزاد۔ اس مقصد کے لیے جو اس کے جسمانی سٹرکچر میں تبدیلی آئی ہے ‘ وہ بچّے کی پیدائش میں انسانی مادہ کو بہت تکلیف دیتی ہے ‘ جبکہ دوسرے جانوروں کو اتنی تکلیف نہیں ہوتی ۔ انسان کو ریڑھ کی ہڈی کا درد بھی ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتاہے ۔
انسانی ہاتھ کا سٹرکچر ایسا ہے ‘ کلائی کی ہڈی کے ساتھ انگلیاں اس طرح سے جڑی ہوئی ہیں کہ ہم اوزار استعما ل کرتے ہوئے زیادہ قوت صرف کر سکتے ہیں ۔
3۔انسانوں کا دماغ کرّہ ٔ ارض پر سب سے بڑا نہیں‘ بلکہ سپرم وہیل کا سب سے بڑا ہے ۔ انسانی دماغ کا وزن صرف تین پائونڈ ہوتاہے ‘جوان ہو جانے کے بعد‘ لیکن بہت اعلیٰ کوالٹی کا ہے ۔
4۔ دوسرے پرائمیٹس کی نسبت انسان کو دیر تک اپنے والدین کا تحفظ چاہیے ہوتا ہے ۔ اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ہمارے بڑے دماغوں کو بہت وقت چاہیے ہوتاہے ‘سیکھنے سمجھنے کی صلاحیت میں طاق ہونے میں ۔
5۔زیادہ تر جانور مرنے سے پہلے تک بچے دیتے رہتے ہیں جبکہ انسانوں میں مادائیں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت ختم ہونے کے بعد بہت دیر تک زندہ رہتی ہیں ۔
6۔پلوٹو 4.7ارب کلومیٹر دور ہے ۔ وہاں سے نیو ہوریزان مشن جو ڈیٹا بھیج رہا ہے ‘ وہ 4.5گھنٹے بعد پہنچتا ہے زمین پر او راور صرف چند کلو kb/secondsکی رفتار سے ۔
7۔سٹیون ہاکنگ کہتا ہے کہ ہم یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ ہم زیادہ جانتے ہیں ۔ کیاہم جانتے ہیں کہ کائنات کہاں سے آئی اور کہاں جا رہی ہے ۔ کیا اس کا کوئی نقطہ ٔ آغاز تھا اور اگر تھا تو اس سے پہلے کیا تھا؟ وقت کیا ہے ؟ کیا کبھی وقت بھی ختم ہو جائے گا؟ کیا ہم ماضی کا سفر کر سکتے ہیں ؟ کہتاہے کہ فزکس میں کچھ ایسے break throughsہوئے ہیں کہ جو ان سوالات کا جواب کسی حد تک دیتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ ہو سکتاہے کہ ایک دن یہ سوالات ہمارے لیے اتنے ہی واضح ہو جائیں جیسے کہ زمین کا سورج کے گرد گردش کرنا یا اتنے مضحکہ خیز نظر آئیں ‘ جیسے کہ یہ تصور کہ کرّہ ٔ ارض کو ایک بہت بڑا کچھوا اپنی پشت پر اٹھائے ہوئے ہے ۔
8۔ سر درد کی ممکنہ وجوہات: نظر کمزور ہونا‘ ہائی بلڈ پریشر‘ شوگر وغیرہ ہو سکتی ہیں۔
9۔خلیوں میں تقسیم کے دوران اور بالائے بن نفشی شعاعوں سے ڈی این اے کو بعض اوقات نقصان پہنچتاہے تو جسم اس کی اصلاح کرتا رہتا ہے ۔ ڈی این اے کٹائی کے عمل سے خراب حصوں کو کاٹ پھینکتا ہے اور بالائے بنفشی شعاعوں سے پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے کا بھی میکنزم ہے اور تقسیم کے دوران پیدا ہونے والی خرابیوں کی اصلاح کا بھی پورا میکنزم ہے ‘ جس پر تین سائنسدانوںکو 2015ء میں کیمیا کا نوبیل انعام ملا تھا۔
10۔ ایجادات کی ٹائم لائن: چھبیس لاکھ سال پہلے پتھر کے اوزار ملے ہیں‘ ایتھوپیا سے۔ اٹھارہ لاکھ سال پہلے آگ اور کھانا پکانے کے۔ ایک لاکھ سال پہلے فلسطین میں مردے دفنانے کے آثار ملے ہیں۔ 64ہزار سال پہلے ہڈیوں کے اوزار۔ 28ہزار سال پہلے رسی۔ 16ہزارسال پہلے چین میں برتن ۔ 12ہزار سال پہلے میسو پوٹامیامیں زراعت۔ دس ہزار سال پہلے مٹی کی اینٹیں ۔ دس ہزار سال قبل مسیح میں پہلے شہر لبنان‘ شام او رمیسو پوٹامیا کے۔ 5300قبل مسیح میں لکھنا شروع کیا گیا میسو پوٹامیا میں ۔ 5ہزار سال قبل مسیح میں چپو ۔3500قبلِ مسیح میں پہیہ میسو پوٹامیا اور caucasusمیں ۔ 3000قبل مسیح میں تانبا دریافت ہوا۔1500قبل مسیح میں چین ‘ لبنان اور lydia میں سکے رائج ہوئے۔ 1200قبل مسیح میں تلوار مصر میں ۔ ہزار قبل مسیح میں شیشہ لبنان میں ۔ 750قبل مسیح میں لینز ایجاد ہوا یونان میں ۔ 700قبل مسیح میں بحری جنگی جہازموجودہ لبنان میں ۔
توانائی : 650قبل مسیح میں ہوا ئی چکّی ۔ 600قبل مسیح میں لائٹ ہائوس مصر میں ۔
11۔جرنل نیچر کمیونیکیشنز اہم ہے ۔
12۔ جانداروں کے اندر دماغ میں ‘ان کے لمبک سسٹم کے اندر اولاد کی محبت نہ رکھی جاتی خدا کی طرف سے تو ماں باپ اپنی اولاد کو کھا جاتے۔
13۔ گیسی planetsسارے سولر سسٹم کی بیرونی طرف ہیں۔rocky planetsاندر کی طرف ہیں ۔
14۔ تجسس کیا ہے ؟ تجسس انسانی عقل کا حصہ ہے ؟ یہ کیوں رکھا گیا ہے ؟ ٰیہ خدا تک رسائی دیتاہے ؟ اسی لیے عقل کی بات انسان کو اپنی طرف کھینچتی ہے ؟
15۔ سٹیون ہاکنگ کہتا ہےLife is one of the strangest phenomenon known۔
16۔ نیچرل سائنسز کی تقریباً سبھی برانچز نے زمین کی تاریخ میں وقوع پذیر ہونے والے بڑے واقعات (Events)کو سمجھنے میں مدد دی ہے نیچرل سائنسز کون کون سی ہیں ؟ کہتا ہے کہ زمین کی عمر کائنا ت کا ایک تہائی کے قریب ہے اور اس عرصے میں biologicalتبدیلیوں کے علاوہ بہت بڑی geological changes بھی ہو چکی ہیں ۔ کہتا ہے کہ ابتدامیں زمین انتہائی گرم‘ آکسیجن سے محروم ‘انتہائی ہنگامہ خیز ‘جبکہ یہ دوسرے اجسام سے ٹکرا رہی تھی سولر سسٹم کے ۔ بعد میں یہ ٹھنڈی ہوئی ۔ ٹھنڈا ہونے سے solid crust(براعظم ) بنے اور مائع پانی اس کی سطح پر exist کرنے لگا۔
17۔ جب بھی بڑے تناظر میں بات کی جاتی ہے تو عقل ششدر کیوں رہ جاتی ہے ؟ انسان کا ذہن بھک سے کیوں اڑ جاتاہے ‘ جب اسے پتہ چلتاہے کہ وہ جس کیفیت سے گزر رہا ہے ‘ اسے حبِ جاہ کہتے ہیں ۔
18۔ جب جبلت حملہ آور ہوتی ہے ‘ جیسے کہ میرا دوست ایک نئی کار خریدتا ہے تو حسد کا حملہ ہوتاہے تو پھر وہ کچھ دیر میں یہ حسد‘ یہ جبلت ختم کیوں ہو جاتاہے ؟ کیونکہ دماغ میں بدلتے ہوئے حالات سے سمجھوتہ کرنے کا رجحان رکھا گیا ہے ؛ اگر یہ رجحان نہ رکھا جاتا تو ہم کبھی اپنے پیاروں کی موت نہ بھولتے۔ بچّہ پہلے دن سکول جانے کا صدمہ بوڑھے ہونے تک اپنے ساتھ رکھتا۔ زندگی گزارنا ناممکن ہو جاتا ۔ سب ٹراما میں پڑے ہوتے ۔
19۔ venusکو زمین کا sister planetکہاجاتاہے ۔ دونوں کا قطر‘ کمیت وغیرہ تقریباً ایک جتنی ۔انتہائی اہم فقرہ کہ دونوں کا ایک central iron coreہے اور دونوں کا مینٹل (زمین کا درمیانی حصہ )rocky ہے ۔
20۔زمین پہ دن اور رات کا وقت بہت interestingہے ۔قریباً آدھا آدھا‘ جبکہ venusاپنے محور کے گرد ایک چکر 243زمینی دن میں لگاتاہے ۔ا س کا مطلب ہے کہ وہاں 5800گھنٹوں کا ایک دن ہوتاہے ‘ جبکہ زمین پر چوبیس گھنٹے کا ہوتاہے ۔ venusکلاک وائز گھومتاہے ۔ اس لیے وہاں سورج مغرب سے طلوع ہوتاہے ۔