"ZIC" (space) message & send to 7575

سرخیاں‘متن اور شکیلہ جبیں کی شاعری

رانا ثناء کو نواز شریف کا وفادار ہونے کی سزا دی گئی: مریم اورنگزیب
نواز لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ''رانا ثناء کو نواز شریف کا وفادار ہونے کی سزا دی گئی‘‘ جیسے نواز شریف کو نریندر مودی کا وفادار ہونے کی سزا دی گئی ‘ جبکہ دوستی کی بنیاد ہی وفاداری ہے‘ لیکن ان کے اندر ہونے کے بعد یہاں سے دوستی کا رواج ہی ختم ہو گیا ہے اور ہر طرف دشمنی ہی دشمنی نظر آتی ہے؛ حتیٰ کہ حکومت نے بھی آنکھیں ماتھے پر رکھ لی ہیں اورہمارے سارے احسان بھول گئی ہے۔ اور یہ بھی یقین نہیں آ رہا کہ کچھ لوگوں کا حافظہ اس قدر کمزور ہوگا؛ حتیٰ کہ بار بار یاد دلانے پر بھی انہیں یاد نہیں آتا کہ ہم ان کے اپنے ہی آدمی ہیں۔ آپ اگلے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔
آزادی مارچ 31اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا: فضل الرحمن
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ''آزادی مارچ31اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا‘‘ اور اگر حکومت نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے شرکاء کیلئے حلوے کا انتظام نہ کیا تو مارچ اُلٹے پاؤں واپس ہو جائے گا‘ کیونکہ حلوہ ہی ہماری سب سے بڑی کمزوری ہے اور اس کی کشش ہمیں کشاں کشاں اسلام آباد کی طرف لائے گی‘ کیونکہ گھر میں تو جی بھر کے حلوہ کھایا ہی نہیں جا سکتا اور دوسری بار مانگنے پر بیگم برہم ہو جاتی ہیں اور اگر اصرار کیا جائے تو اس کا نتیجہ ناقابل ِبیان ہوتا ہے‘ جبکہ حلوہ کھانے کا حق تو یہ ہے کہ آدمی کھاتا کھاتا ہی اللہ کو پیارا ہو جائے اور باقی حلوہ تعزیت کرنے والوں میں تقسیم کر دیا جائے۔ آپ اگلے روز اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
صرف ن لیگ ہی نہیں‘ 22کروڑ عوام 
دھرنے میں شریک ہوں گے: کیپٹن (ر) صفدر
تاحال نااہل اور سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سزا یافتہ داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ''صرف ن لیگ نہیں 22کروڑ عوام دھرنے میں شریک ہوں گے‘‘ لیکن ‘چونکہ ڈی چوک میں اتنی جگہ نہیں ہوگی کہ 22کروڑ لوگ اس میں سما سکیں‘ اس لئے عوام کو ایک دوسرے کے اوپر کھڑا کر کے جگہ بنائی جائے گی۔ اول تو راستے میں ہی یہ لوگ اس طرح جھڑتے جائیں گے کہ چند سو ہی باقی رہ جائیں گے ؛اگرچہ انکل شہباز شریف سمیت جملہ سینئر رہنما اس میں شرکت کے مخالف ہیں‘ لیکن انکل نواز شریف کا دماغ جیل کا آلو شوربہ پی پی کر اچھی طرح کام نہیں کر رہا‘ بلکہ بری طرح بھی نہیں کر رہا‘ اس لئے امید ہے کہ وہ اپنی بات پر اڑے رہیں گے اور مریم نواز کی ہدایت کے مطابق‘ دھرنے کے حق میں ہی فیصلہ کریں گے اور چونکہ وہ خود تو بوجوہ دھرنے میں شریک نہیں ہو سکیں گے‘ آپ اگلے روز لاہور میں احتساب عدالت میں میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے۔
سیاسی انتقام حکومت کی روایت بن چکی‘ خواتین 
کے خلاف روّیہ اس کی مثال ہے: آصفہ بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ ''سیاسی انتقام حکومت کی روایت بن چکی‘ خواتین کے خلاف رویہ اس کی مثال ہے‘‘ اور سیاسی انتقام کی انتہا یہ ہے کہ خواتین کو بھی اپنے جمہوری حقوق کی ادائی سے روکا جا رہا ہے‘ جس کی ایک مثال آنٹی ایان علی ہیں اور جنہیں اندر کر کے والد صاحب کے جذبات کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا گیا؛ حالانکہ ایک عورت ذات زیادہ سے زیادہ کتنا پیسہ باہر لے جا سکتی ہے‘ جو کہ وہ صرف اپنی شاپنگ کیلئے لے جا رہی تھیں اور جس ملک میں خواتین کو شاپنگ کے حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہو‘ وہ کیسے ترقی کر سکتا ہے‘ لیکن یہاں عورتوں کی ترقی بھی کسی کو ایک آنکھ نہیں بھاتی‘ جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ حکومت یک چشم ہے‘ ورنہ یہ کام دونوں آنکھوں سے لیتی۔ آپ اگلے روزاعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کر رہی تھیں۔
طوطا پنچ رنگیاں
یہ معروف پنجابی شاعرہ شکیلہ جبیں کا شعری مجموعہ ہے‘ جو سانجھ لاہور نے چھاپا اور جوسی حرفی کی شکل میں ہے۔ اس کا انتساب انہوں نے اپنی مرحوم والدہ کے نام کیا ہے۔ پس سرورق تحریر اُن کی اپنی ہے۔ تختی الف سے کچھ اشعار ملاحظہ فرمائیں:
آل اولاد دے پچھے ماپے ہُندے نموجھان
جاء دیندے نیں تاء اجیہا ڈولے دین ایمان
قلم پتر پھڑ آپے لکھنا اُنگلی چت سنجھان
ماپیو! کدھرے رہ نہ جائیو ڈاہڈا ہے امتحان
جاواں ماپیو نال نئیں نبھنا کاہدا مان تران
نال ہے جانا عملاں نے رکھیو وچ دھیان
مال پرایا ہتھ نہ پائیو کریو نہ نقصان
تسی تے ماپیو آپ پرائے جانا چھڈ مکان
جو کرنا اے سوئیو ویکھیو بن جانا ہے بان
بانیاں پاہروں ماپیو وے تساں ہونا فیر جوان
آس ٹٹن تے ٹٹیں نہ
لُٹ کتیں پر لُٹیں نہ
کھلی مُٹھ نوں گھٹیں نہ
ہتھ آیا کِتے سُٹیں نہ
مونہوں کوڑ تُوں پُھٹیں نہ
لا بیٹھیں کِتے جھٹی نہ
کھچ رنگاں نوں پُٹیں نہ
پے جوؤ کدھرے پُٹھی نہ
کھیر دی بھر لئیں ٹھٹھی نہ
مِٹھی لَے لئیں گھٹی نہ
اُتانہہ کر لئیں کتے مُٹھی نہ
مار مار کے ہُٹیں نہ
آج کا مطلع
امید آخری ہے‘ احتمال آخری ہے
کسی کے آگے ہمارا سوال آخری ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں