ایس ایم ایز کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہے،حمید اللہ
ادارہ تحفظ حقوق املاک دانش پاکستان کے چیئرمین حمید اﷲ جان آفریدی نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز میں شامل چھوٹے پیمانے پر خدمات سر انجام دینے والے ادارے ملک کی معاشی ترقی میں فعال کر دار ادا کر رہے ہیں
اسلام آباد (اے پی پی) آئی پی او کی طرف سے پبلک و پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ملکی صنعت کو ترقی دینے ، سرمایہ کار ی کے فروغ اور آئی پی رائٹس کے تحفظ کے لئے ہر ممکن سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں اورایسے پروگرام وضع کئے گئے ہیں جن سے معاشی ترقی کے مقاصد حاصل ہوں گے ۔انہوں نے یہ بات ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں ایس ایم ای اور آئی پی آر کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ورکشاپ کا اہتمام پنجاب کے محکمہ انڈسٹریز، سرمایہ کاری و زراعت نے سمیڈا، آئی پی او ، اسمال انڈسٹریز اور اایوان صنعت و تجارت کے تعاون سے کیا۔حمید اﷲ جان آفریدی نے کہاکہ آئی پی سیکٹر میں بہتر ی لانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لئے وسیع پیمانے پر مشاورت کے بعد جامع حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔