یورپین یونین نے مائیکرو سافٹ پر731ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا

یورپین یونین نے مائیکرو سافٹ پر731ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا

یورپی یونین نے سافٹ ویئر بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی امریکی کمپنی مائیکروسافٹ پر یورپی صارفین کے لیے صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر کی تشہیر کرنے اور دیگر ویب براؤزر کو نظرانداز کرنے پر 731 ملین ڈالر(561 ملین یورو)کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کارپوریشن کو اس کے برسلز کے ساتھ طے پانے والے کاروباری اجارہ داری کے خلاف اتفاق رائے کا احترام نہ کرنے کی وجہ سے یہ سزا سنا ئی گئی۔ مائیکرو سافٹ نے 2009میں یورپی یونین سے وعدہ کیا تھا کہ وہ یورپ میں آئندہ کمپیوٹر صارفین کو یہ موقع فراہم کرے گی کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہوئے بھی وہ اگر چاہئیں تو اپنے لیے اس کمپنی کے ایکسپلورر کے علاوہ کوئی دوسرا سسٹم بھی استعمال کرسکتے ہیں ،مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اس پاپ اپ کی عدم شمولیت ایک تکنیکی غلطی تھی تاہم مسابقتی کمیشن کے سربراہ جوکوئن المونیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کی مثال نہیں ملتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں