فی تولہ سونا 600 روپے سستا، قیمت 55ہزار300 ہو گئی

 فی تولہ سونا 600 روپے سستا، قیمت 55ہزار300 ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کمی کے بعد فی اونس نرخ 1453 ڈالر پرآگئے

کراچی(کامرس رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے ،سونے کے فی تولہ نرخ میں 600روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کے نرخ 1453 ڈالر پرآگئے ۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 514روپے کی کمی کے بعد47ہزار 400 روپے اور فی تولہ بھاؤ 600روپے کی کمی کے بعد 55ہزار300روپے پر آگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں